ابر تنک

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - چھدری گھٹا، ہلکا بادل جس کا دل کم ہو۔  یوں نمایاں ہے قبا سے تن پر نور کا نور چاند جس طرح سے ہو ابر تنک میں مستور      ( ١٩٣١ء، محب، مراثی، ١٢١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ فارسی کے لفظ 'ابر' کے ساتھ اسم صفت 'تنک' لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٠٢ء کو "نثر بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر